حکومت صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلانا چاہتی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلانا چاہتی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلا کر خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے۔ تحریک انصاف کا 02 نومبر کا احتجاج حتمی ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن کی کہانیاں پاناما لیکس کے ذریعے دنیا کے سامنے آچکی ہیں۔


، آج ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ کی اربوں کی غیر قانونی رقم بیرون ملک بینکوں میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو اس ملک کے عوام اور مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں وہ اس ملک اور اس کے عوام کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں جس کا فوری حل ضروری ہے۔