کرپٹ اورلٹیروں کے احتساب کا دن قریب آگیا ہے،فرخ جاوید مون

کرپٹ اورلٹیروں کے احتساب کا دن قریب آگیا ہے،فرخ جاوید مون

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپٹ اورلٹیروں کے احتساب کا دن قریب آگیا ہے اوران کے دن گنے جاچکے ہیں اب انہیں احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں آج یوم تشکرمنائیں گے اورپریڈ گراؤنڈ میں انسانوں کا سمندرہوگا اورہرطرف سے ‘‘گونوازگو’’ کی آوازآئے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوانوں نے شریف برادران کی آمریت کا ڈٹ کرمقابلہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نوجوان کسی ٹایئگرسے کم نہیں اورعمران خان کے سپاہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1