عوام کی معاشی خوشحالی کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے،رانا بابر حسین

عوام کی معاشی خوشحالی کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے،رانا بابر حسین

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عوام کی معاشی خوشحالی کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ 46 ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج چین کی قیادت کا پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور پاکستان کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے ۔چین کا یہ عظیم احسان پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسا کیوں نہ ہو سکا ان کے ادوار میں مفاہمتی یادداشتوں پر تو دستخط ہوتے رہے لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا۔ چین کے صدر اپریل 2015ء میں پاکستان آئے ۔ منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور اسی سال ستمبر میں منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا۔ اربوں ڈالر کے ان منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے کام شروع ہے ملک کی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے علاوہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے منصوبے بھی لگائے جا رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1