ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، دور دراز سے آنے والے مر یض خوار

ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، دور دراز سے آنے والے مر یض خوار

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ڈاکٹرز کی برطرفیوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کے گزشتہ 6 دن سے جاری احتجاج کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کا احتجاج گزشتہ 6 روز سے جاری ہے گزشتہ روز فیصل چوک پر احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہسپتالوں میں مریضوں کیساتھ سڑکوں پر مسافر بھی پریشان رہے دور دراز کے علاقوں سے علاج معالجے کی غرض سے آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی برطرفی مریضوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔ا س موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث گزشتہ 6 دن سے میوہسپتال کا آؤٹ ڈور انڈور بند ہے جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی ہڑتاکے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1