دوستوں کی بری صحبت سے نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے،سید محسن

دوستوں کی بری صحبت سے نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے،سید محسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) انچارج سکول پروگرام یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس سید محسن نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں مگر دوستوں کی بری صحبت سے نشہ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے مالی مفاد کے لیے چند لوگ ہماری نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دیاجا ئے تو نشہ کے استعمال میں کمی لائی جاسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ شہدائے اے۔ پی۔ ایس میمورل بوا ئیز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور میںیوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس کے تعاون سے منشیات کے خلاف سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی صدارت پرنسپل رانا عطاء محمد نے کی۔ اس موقع پرکونسلریو تھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس ناصرہ ناہید نے بھی خطاب کیا۔ سید محسن نے کہا کہ ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان نے تعلیمی اداروں کے اردگرد 18سال سے کم عمر بچوں میں سگریٹ کی فروخت کو روکنے کے لیے جو اقدامات اٹھا ئے گئے وہ قابل ستائش ہیں۔