زمبابوے373رنزپرآؤٹ،سری لنکاکو164رنزکی برتری مل گئی

زمبابوے373رنزپرآؤٹ،سری لنکاکو164رنزکی برتری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے ( آن لائن )سری لنکا نے زمبابوے کو ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 373 رنز پر آؤٹ کرکے 169 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہواتو زمبابوے کا اسکور ایک وکٹ پر 88 رنز تھا لیکن چار رنز کے اضافے کے بعد ماویو 45 اور مساکاڈزا 33 رنز بنانے کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کے کپتان گریم کریمر اور پیٹر مور کی بہترین بلیبازی کی بدولت ٹیم نے قابل قدر مجموعہ ترتیب دیا۔کریمر سب سے کامیاب بلے باز تھے جنھوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مور 79 رنز بنا کر کمارا کا شکار بنے۔زمبابوے کی پوری ٹیم 373 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو سری لنکا کو پہلی اننگز میں 164 رنز کی برتری حاصل تھی۔سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل اور رنگنا ہیراتھ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔چوتھے روزکھیل کے اختتام پر سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنائے تھے۔کرونارتنے ایک اور کوشل سلوا 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں پریرا اور تھرنگا کی سنچریوں کی مدد سے 537 رنزبنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔