ایشین چیمپئن ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم سلور میڈل کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

ایشین چیمپئن ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم سلور میڈل کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئینزٹرافی میں سلورمیڈل جیتنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئی فائنل میں قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ایشین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے بعد قومی ہاکی ٹیم چارآفیشلز کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کےآٹھ نو نو کے ذریعے ملائیشیا سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچی۔قومی ٹیم پول میچز میں ملائیشیا اور بھارت سے شکست کے بعد چین،جاپان اور کوریا کو ہراکر فائنل میں پہنچی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا جس کے پاکستان کو 2-3سے ہرا کر ٹاٹئل اپنے نام کیا اس طرح قومی ٹیم مسلسل تیسری بار ایشین چیمپئینزٹرافی کو پاکستان نہ لاسکی ۔