انگلش ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 9 نومبر کو ٹیسٹ میچ سے کریگی
لندن (این این آئی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کا آغاز 9 نومبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی ٗ انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت کے دوران پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ای سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے پہلے ہی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی کرکٹ میدانوں میں واپسی تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے اور اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ بھارت کے خلاف ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اینڈرسن انگلش سیزن کے وسط میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انگلش ٹیم بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 9 نومبر سے شروع ہو گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ بھارت کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دورہ بھارت کے لئے اعلان کردہ ٹیم کپتان ایلسٹرکک، معین علی، ظفرانصاری، جونی بیئرسٹو، جیک بال، گیری بیلنس، گیرتھ باٹی شامل ہیں