فٹ بال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سہولیات کی ضرورت ہے، آصف ملک

فٹ بال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سہولیات کی ضرورت ہے، آصف ملک

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ٹیم کے کوچ آصف حماد ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیم کی چین سے چائنہ انٹرنیشنل انڈر19- فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے بعد ٹیم کی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ٹیم نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل انڈر19- فٹ بال ٹورنامنٹ 26 سے 30 اکتوبر تک بیجنگ میں کھیلا گیا جس میں ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں میزبان چین کی چار، کوریا کی دو جبکہ آئی ایف اے (پاکستان) اور جرمنی کیا ایک، ایک ٹیم شامل تھی، کوریا کی ٹیم نے جرمنی کی ٹیم کو 4-1 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

، انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی انڈر 17- تھے اور دوسری ٹیموں کے کھلاڑی انڈر 19- تھے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور سیمی فائنل مقابلہ منفی 6 درجہ حرارت کے موسم میں کھیلا گیا جس میں ہمارے چار کھلاڑی بھی زخمی ہوگئے ، اس لئے ہم سیمی فائنل میں کوریا سے ہرا گئے اور ہمیں ٹریننگ کا بھی ایک ہفتہ ملا،ایک اور سوال کے جواب میں آصف حماد نے کہا کہ ہمیں ایک روز تک نہ نہیں پتہ تھا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جائے گی بھی کہ نہیں،اور ہمیں رووانگی سے بارہ گھنٹے قبل ویزے جاری ہوئے اور چین کے سفارت خانے نے ہمارے ساتھ بڑا تعاون کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی