کھلاڑیوں کوجدید اور بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں،ذوالفقارگھمن

کھلاڑیوں کوجدید اور بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں،ذوالفقارگھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر میں سپورٹس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، نوجوان زیادہ سے زیادہ سپورٹس میں حصہ لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں7ویں انٹر سکول اینڈ انٹر کالج گیمز میں وومن ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے، نوجوان سپورٹس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، سپورٹس بورڈ پنجاب گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے ایونٹس منعقد کرارہا ہے، قبل ازیں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا گیا، بعد میں کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ ٹورنامنٹ میں کنیئرڈ کالج، وحدت روڈ کالج، باغبانپورہ کالج، فاطمہ جناح کالج چونا منڈی، کوئین میری کالج، ادبستان صوفیہ لاہور اور کلیات البنات کالج حصہ لے رہے ہیں۔