ثانیہ مرزا لگاتار دوسرے سیزن کا اختتام بطور نمبر ون کرنے میں کامیاب

ثانیہ مرزا لگاتار دوسرے سیزن کا اختتام بطور نمبر ون کرنے میں کامیاب

حیدر آباد دکن(آئی این پی) سنگا پور ٹینس میں ڈبلز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکامی کے باوجود ثانیہ مرزا لگاتار دوسرے برس بطور ورلڈ نمبر ون سیزن کا اختتام کرنے میں کامیاب رہیں۔بھارتی ٹینس کوئن نے حالیہ سیزن میں 8 ٹائٹلز جیتے، جس میں ہنگز کے ساتھ آسٹریلین اوپن اور روم ماسٹرز بھی شامل ہے۔ انھوں نے سنسناٹی ماسٹرز کی ٹرافی باربورا اسٹرائیکووا کی ہمراہی میں جیتی، سنگاپور ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں ثانیہ اور ہنگز کو روسی جوڑی الینا ویسنینا اور ایکٹر ینا نے مات دی تھی جو بعد ازاں ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی