عرصہ دراز سے غیر حاضر18جیل ملازمین نوکری سے برخواست
لاہور(کرائم رپورٹر) عرصہ دراز سے غیر حاضرجیل کے 18ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، مذکورہ اہلکاروں کو ڈیوٹی پر حاضری کے لئے ان کے گھروں میں تین بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن وہ حاضر نہ ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز سپرٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور چوہدری اعجاز اصغر نے محکمانہ ارودل روم میں عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ برخاست کئے جانے والوں میں علی عباس، محمد رضوان، عدیل حسن، محمد طارق، محمد اقبال، عمران علی، ناصر خان، ریحان اسلم، ارسلام منظور، محمد نوید، محمد شبہاز، رمضان جاوید، ارشاد احمد، محمد نعیم، فیضان صابر، علی عباس، محمد سلیم، تنویر صدیق شامل ہیں۔