بھاٹی گیٹ، 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مردہ خانے میں منتقل

بھاٹی گیٹ، 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مردہ خانے میں منتقل

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ بھاٹی کے علاقے پرندہ مارکیٹ کے فٹ پاتھ پر 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی، بعد ازاں ناکامی پر لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔

مزید : علاقائی