پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کو بلیک میل کرنے والے شخص کو 16ماہ قید کی سزا

پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کو بلیک میل کرنے والے شخص کو 16ماہ قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے والے شخص کو عدالت نے 16ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا جب کہ تعاون کرنے پر عدالت نے عامر خان کی تعریف بھی کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم حمزہ دین کو 16 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ بولٹن کران کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران عامر خان کی جانب سے تعاون کرنے پر ان کی تعریف کی جب کہ ملزم کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اسے 16 ماہ کی قید کا حکم دیا۔27 سالہ ملزم حمزہ دین نے عامر خان کو ای میل کے ذریعے کہا تھا کہ اس کے پاس ان کی خاتون کے ساتھ کچھ نازیبا ویڈیوز ہیں اگر انہوں نے مطلوبہ رقم نہ دی تو وہ ویڈیوز میڈیا کو دے دیں گے جس کے بعد باکسر عامر خان کے منیجر نے نوجوان کی بلیک میلنگ پر مبنی ای میل پولیس کو دی ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔