پنجاب ،ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ 54651ریسکیو آپریشن میں 88826متاثرین کو امداد فراہم کی

پنجاب ،ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ 54651ریسکیو آپریشن میں 88826متاثرین کو امداد فراہم ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روزریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایمرجنسی سروس کا معیارچاق وچوبند ریسکیورز، فزیکلی فٹ وہیکلز اور ایمرجنسی آلات کی بروقت مرمت اور دستیاب وسائل کا صحیح استعمال کرتے ہوئے برقرار رکھناہے۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو اسٹیشنز کا معائنہ کریں ، ریسکیو ہیکلز کا جائزہ لیں اورفرائض کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لیے اپنے سٹاف کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں۔ ایمرجنسی سروس کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گذشتہ ماہ پنجاب بھر میں اپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے54651ریسکیوآپریشن کے دوران88826ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت 20351کال ٹریفک حادثات،25401 میڈیکل ایمرجنسی، 1009 آگ لگنے کے واقعات ،1599جرائم کی کال69, ڈوبنے کے واقعات, 28عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور11دھماکوں کے واقعات اور 6183دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر حادثات بڑے شہروں میں پیش آئے جن میں224آگ کے واقعات لاہور میں، 119فیصل آباد ،53گوجرانوالہ ،94راولپنڈی، 53ملتان اور سیالکوٹ میں29آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح 3650ٹریفک حادثات لاہور میں، 1983فیصل آباد، 1068 گوجرانوالہ، 1129ملتان جبکہ راولپنڈی میں 760 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذکی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کے مطابق فائرسیفٹی کوڈز پرعملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایکسٹرنل سٹیل سٹیئرکیس، فائرڈورز، ایکسٹرنل ہائیڈرنٹس، ایمرجنسی انخلاء کانقشہ، ایمرجنسی پلان، آگ بجھانے کے آلات، اور بلندوبالاعمارت کی چھتوں اور اردگرد تجاوزات کو ہٹانے سے آتشزدگی کے واقعات پرجلدکنٹرول کیاجاسکتاہے۔

مزید : علاقائی