باؤلنگ کااضافی بوجھ،یاسرشاہ کی فٹنس متاثر
شارجہ(آئی این پی) بولنگ کا بوجھ یاسر شاہ کی فٹنس متاثر کر نے لگا۔دورہ انگلینڈ کے بعد یو اے ای میں بھی طویل اسپیلز کرانے والے لیگ اسپنر شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن میں اپنا کندھا سہلاتے دکھائی دیے۔ فزیو شان ہیز نے میدان میں آکر انھیں طبی امداد دی۔یاد رہے کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں مین آف دی میچ یاسر شاہ نے 10 شکار کیے لیکن اس کے لیے دونوں اننگز میں 67.4 اوورز کرنا پڑے تھے۔