جڑانوالہ :انتظامیہ کی کارروائی ،عطائی ڈاکٹر کا کلینک و ہسپتال سیل،عملہ فرار

جڑانوالہ :انتظامیہ کی کارروائی ،عطائی ڈاکٹر کا کلینک و ہسپتال سیل،عملہ فرار

جڑانوالہ (نامہ نگار)ڈی ڈی او ہیلتھ نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمرا ہ کارروائی کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر کا کلینک و ہسپتال سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے ڈرگ انسپکٹر ذیشان، ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف شہزاد فیصل آباد کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 630گ ب میں عطائی ڈاکٹر شہادت علی کے کلینک و ہسپتال پر چھاپہ مارا تو عطائی ڈاکٹر و عملہ فرار ہوگیا۔ ڈاکٹر سہیل طار ق نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ عطائی ڈاکٹر کا ہسپتال و کلینک سیل کرتے ہوئے رپورٹ ہیلتھ کمیشن کو بھجوادی ۔ ڈاکٹر سہیل طارق نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او فیصل آباد کی ہدایت پر عطایت کے خاتمہ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو روزانہ کی بنیا د پر عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی عطائی ڈاکٹرز کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

لہذا کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔

مزید : علاقائی