پیرمحل: سکول وین کو حادثہ،ڈرائیور سمیت 12طلبہ زخمی

پیرمحل: سکول وین کو حادثہ،ڈرائیور سمیت 12طلبہ زخمی

پیرمحل(نمائندہ خصوصی+نمائندہ پاکستان )سکول وین کو حادثہ،ڈرائیور سمیت 12طلبہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو کی حالت نازک ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 669/10گ ب سے پیرمحل کو آنے والی ویگن نمبریLZQ7838کمالیہ روڈ پر بائی پاس چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں مبینہ طور پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 11طلبہ سمیرا کنول، آسیہ غفار،حمیرا کنول، بشریٰ رؤف،شاہ زیب، طلعت عباس،حرا جبار، رحمن جبار،محمد طلحہ ،ثمر عباس، زونیرا اور ڈرائیور ندیم اقبال شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مخدوش حالت کے پیش نظر دو بہنوں سمیرا کنول اور حمیرا کنول کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیاگیا۔

مزید : علاقائی