دبئی سے لاہور پہنچنے والی مسافرخاتون کی لاؤنج میں ہنگامہ آرائی

دبئی سے لاہور پہنچنے والی مسافرخاتون کی لاؤنج میں ہنگامہ آرائی

لاہور(وقائع نگار) دبئی سے لاہور پہنچنے والی خاتون مسافر نے طیارے سے لاؤنج میں داخل ہوتے ہی اچانک ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کے باعث عملے اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، حکام نے خواتین اہلکاروں کی مدد سے خاتون کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والی خاتون مسافر جیسے ہی طیارے سے لاؤنج میں داخل ہوئی تو اس نے بلند آواز سے رونا شروع کر دیا جبکہ اپنے پاس آنے والے مرد و خواتین کے ساتھ جھگڑا کرتی رہی اور عجیب و غریب گفتگو بھی شروع کر دی۔ شور شرابا کرنے والی خاتون مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے حکام نے اس کے اہلخانہ کی تلاش شروع کر دی اور خواتین اہلکاروں کی مدد سے خاتون مسافر کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ اس دوران خاتون مسافر مسلسل چیختی چلاتی رہی۔

مزید : علاقائی