ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ملزم گل نواز کو ایس ایچ او سرور اصغر نے پلاسٹک دانہ مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر پکڑا ۔ملزم کے قبضہ سے 8لاکھ نقدی ،موبائل فونز اور ہنڈی کا رجسٹر برآمد ہوا ہے ۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی