صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم لاشیں برآمد

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم لاشیں برآمد

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم لاشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 70سالہ جبکہ لاری اڈہ کے علاقہ سے 60سالہ نامعلوم اشخاص کی لاشیں مقامی افراد کو سڑک کنارے پڑی ہوئی ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید : علاقائی