ویرات کوہلی اور انوشکاشرما میں ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

ویرات کوہلی اور انوشکاشرما میں ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور ملک کے اہم ترین بیٹسمین ویرات کوہلی کا بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بارپھر منظر عام پر آگیاہے۔دونوں اسٹارز انڈین سپرلیگ(آئی ایس ایل)کے دوران ایک ساتھ دیکھے گئے جس سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیاہے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے معاشقہ شائقین کیلئے نئی بات نہیں لیکن گزشتہ سال دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بعد دوبارہ ایک ساتھ دیکھا جانا یقیناًحیرت کا باعث ہے۔کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ دونوں پریمی ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں مگر میڈیا کی نظروں سے بچنے کیلئے دونوں نے علیحدگی کا ڈرامہ رچایاہواتھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی