بیگم کوٹ میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 38سالہ شخص جاں بحق

بیگم کوٹ میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 38سالہ شخص جاں بحق

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) بیگم کوٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ، مزدا کی ٹکر سے 38سالہ شخص جاں بحق ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی 38سالہ شیر علی خان بیگم کوٹ کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار مزدا کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ،اسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی