مال روڈ پر احتجاج ،ٹریفک کی روانی کیلئے15ڈائیورشن پوائنٹس قائم

مال روڈ پر احتجاج ،ٹریفک کی روانی کیلئے15ڈائیورشن پوائنٹس قائم

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹر یفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے مال روڈ سے کینال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے15ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے 2ایس پیز کی نگرانی میں اضافی6ڈی ایس پیز، 13 ٹریفک انسپکٹر،4فورک لفٹر، 21پٹرولنگ آفیسر اور 278 ٹریفک وارڈنز تعینات کردئے۔ اس دوران سی ٹی او خود بھی وارڈنز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے۔سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کے مناسب انتظامات رکھیں،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے15ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔سی ٹی او نے کینال روڈ، فیصل چوک ،سول سیکریٹریٹ ،پی ایم جی چوک،اور گردونواح کابھی وزٹ کیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔ سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پیزاپنی اپنی ڈویژن میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

مزید : علاقائی