بڑی ٹیموں سے سیریزکیلئے آئی سی سی سے توقعات ہیں ٗ مشفق الرحمن

بڑی ٹیموں سے سیریزکیلئے آئی سی سی سے توقعات ہیں ٗ مشفق الرحمن

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آئی سی سی اور بورڈ کی جانب سے بڑی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سیریز شیڈول کرنے کی امید ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے میرپور میں انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی شکست دے کر سیریز 1۔1 سے برابر کی تھی۔مشفق الرحیم نے کہاکہ ہمارا اگلا ہدف دوسرے ملکوں کی کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ بیرون ملک بھی اسی کارکردگی کو دہرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ آئی سی سی اور ہمارا بورڈ ہمیں بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کیلئے مزید سیریز فراہم کریگا۔انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر بات کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ کیلئے عظیم موقع ہے ٗ جب انھوں نے بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنائے تھے اس وقت بھی ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم ایک وکٹ حاصل کرپائے تو ہم یہ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چائے کے وقفے پر کوچ بھی پرجوش تھے اور باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اچھی باؤلنگ کرنے کی کوشش کی حالانکہ نئی گیند انگلش بلے باز کیلئے بہتر ہوتی ہے تاہم اس کے بعد مشکل ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی