غیر ملکی خاتون سے بد اخلاقی ،ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ملزم کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

غیر ملکی خاتون سے بد اخلاقی ،ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ملزم کے نمونے لیبارٹری ...
 غیر ملکی خاتون سے بد اخلاقی ،ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ملزم کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

  

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے ) وحد ت کا لو نی کے علاقہ میں شادی کا جھا نسہ دے کر مبینہ طو ر پر غیر ملکی خاتون سے بد اخلاقی کر نے والے ملزم کے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لئے انویسٹی گیشن پو لیس نے نمونے لیبارٹر ی بھجواد ئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کے علاقے میں 52سالہ چینی خاتون ہین وائے نے3روز قبل تھانہ وحدت کالونی میں درخواست دی کہ اس کا دوست سرفراز شاہد چھ ماہ سے اسے شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ بد اخلا قی کر تا رہا ہے اور اب شادی سے بھی انکاری ہے جس پر پولیس نے غیرملکی خاتون کو میڈیکل کے لئے جناح ہسپتال بھجوادیا اورابتدا ئی میڈ یکل ر پو رٹ کے بعد ملزم کے خلا ف مقد مہ نمبر 588\16 در ج کر کے اسے گرفتا ر کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے انچا ر ج انویسٹی گیشن وحد ت کا لو نی شیر محمد پا شا کا کہنا تھا کہ ملزم کی باقاعد ہ طو ر پر گرفتا ر ی نہیں ڈا لی گئی جبکہ ابتدا ئی میڈیکل ر پو رٹ میں کو ئی چیز نما یاں نہیں ہو ئی ، ملزم کے نمو نے ڈی این اے کے لئے لیبارٹر ی منتقل کر د ئے گئے ہیں ۔ اصل حقائق ڈ ی این اے ر پو رٹ کے بعد واضح ہو نگے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ہین وائے، شاہد کی کرا یہ دار تھی،اس لئے ان کی دوستی ہو ئی اور عرصہ 6ما ہ کے دوران دونو ں میں تعلقات استوار ہوئے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جا ر ی ہے، جلد اصل حقائق واضح ہو جا ئیں گے ۔

مزید : علاقائی