پنجاب :598ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق ،467شدید زخمی ہو گئے

پنجاب :598ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق ،467شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز598ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں467افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ203افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران15افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 272 ڈرائیور15 کم عمرڈرائیور، 304 مسافر اور 109 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ125ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 119متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد47حادثات میں 58متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان35 حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل685متاثرین میں 542مرد اور143خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں497موٹر سائیکلز، 87 آٹو رکشے،62 موٹر کاریں39مسافربسیں،22ٹرک اور 86 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی