جھنگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،184اشتہاری گرفتار

جھنگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،184اشتہاری گرفتار

جھنگ (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعودسندھو کی ہدایت پر گزشتہ ماہ کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے قتل،ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث30مجرمان اشتہاریوں سمیت 184اشتہاری مجرمان گرفتار کیے اس کے علاوہ57عدالتی مفروران جن میں 12،Aکیٹگری اور 45،Bکیٹگری کے تھے کوگرفتارکیاگی اس عر صہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر67مقدمات درج کئے گئے اور ملزمان سے، کلاشنکوف1، 9رائفل،17بندوق، 04ریوالور، 37پسٹل اور117کارتوس برآمدکئے گئے۔منشیات کے83مقدمات درج کئے گئے اور ملزمان سے ہیروئن2کلوگرام،چرس28کلوگرام ،افیون 5 کلوگرام ، شراب1000لیٹر معہ3چالوبھٹی بھی برآمد کی گئی اس کے علاوہ چوری ،راہزنی ،ڈکیتی میں ملوث گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید : علاقائی