کوڑے کو آگ لگنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی دوڑیں لگ گئیں

کوڑے کو آگ لگنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں کوڑے کو آگ لگنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی دوڑیں لگ گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے مقبرہ موڑ پر واقع خالی پلاٹ میں پڑے کوڑے کو کسی نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دینے لگے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی