دوتیزرفتارگاڑیوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

دوتیزرفتارگاڑیوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے،وقائع نگار) جناح ہسپتال انڈر پاس پر دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال انڈر پاس پر دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ڈیفنس کا رہائشی 45 سالہ غلام حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسری گاڑی میں سوار نامعلوم شخص فرار ہوگیا حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کرمفرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی