ایک اور نیازی نے نومبر میں ہی ہتھیار ڈال دئیے،سعید غنی

ایک اور نیازی نے نومبر میں ہی ہتھیار ڈال دئیے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ ایک اور نیازی نے نومبر میں ہی ہتھیار ڈال دئیے۔ عمران خان کس چیز کا جشن منائیں گے۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر میچ فکس تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر مار کھاتے رہے جبکہ عمران خان پہاڑی سے ہی نیچے نہیں اترے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو چاہیے کہ اب عمران خان کی تلاشی لے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پانام لیکس پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ اور اس موقف پر پاکستان پیپلزپارٹی قائم ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حکومت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات تسلیم کرے ورنہ ہم تحریک چلائیں گے۔

مزید :

علاقائی -