انکوائری کمیشن مین الزامات درست ثابت ہوئے تو قانونی نتائج بھگتنے کو تیار ہوں :نواز شریف

انکوائری کمیشن مین الزامات درست ثابت ہوئے تو قانونی نتائج بھگتنے کو تیار ہوں ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے والے اپنے تحریری جواب میں کہاہے کہ وہ انکوائری کمیشن کو قبول کرتے ہیں اور اگر پاناما لیکس کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہوئے تو اس کے نتائج بھگتوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ عمران خان کی پٹیشن میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ایوینس پارک لین لندن میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کو قبول کرتاہوں اور بشمول الیکشن کمیشن میں داخل گوشواروں کی پڑتال بھی اس کا حصہ ہوگی۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد اگر مجھے پر الزامات درست ثابت ہوئے تو قانونی نتائج بھگتوں گا اور اس کیلئے میں تیار ہوں۔ان کا کہناتھا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ عمران خان ، ان کی بہن علیمہ خان اور جہانگیر ترین پر بھی اسی طرح کی الزامات ہیں، انکوائری کمیشن ان الزامات کی بھی تحقیقات کرے اور انہیں بھی اسی قسم کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں۔

مزید : صفحہ اول