عمران ’’نو بال ‘‘ پر آؤٹ ہو گئے

عمران ’’نو بال ‘‘ پر آؤٹ ہو گئے
 عمران ’’نو بال ‘‘ پر آؤٹ ہو گئے

  

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان ’’نو بال ‘‘ کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے ،ان کی تحریک کے ٹائروں سے ہوا نکل گئی ،اگرکپتان پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا عدالتی فیصلہ پہلے مانتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا، عمران خان سے کہتا ہوں کہ اگر آپ تخت اسلام آباد اورتخت لاہور فتح کرنے کیلئے اس حدتک جاسکتے ہیں تو صوبائی حقوق اور اور سی پیک میں خیبر پختون خوا کے جائز حق کیلئے لڑو ، آ پ کپتان کی حیثیت سے آگے رہو گے میں ساتھ دینے کیلئے پیچھے ہونگا۔چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں قومی وطن پارٹی کے رہنماء4 مشتاق احمد خان کی اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران میں عمران خان اور وزیرا عظم دونوں جذباتی تھے اور دونوں ہی غلطی پر تھے ، ایک نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تو دوسرے نے پورا ملک بند کر دیا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں قائدین تحمل سے کام لیتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے دوران خیبر پختون خوا حکومت ٹوٹنے کی باتیں گردش میں تھیں،، میں کہتا ہوں اگر خیبر پختون خوا کی صوبائی حکومت ٹوٹتی تو اس اقدام کے خلاف سب سے پہلے ہم سڑکوں پر ہوتے، تحریک انصاف کی حکومت صوبے کا جمہوری حق ہے اور ہم اپنے پختونوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول