مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن قرار دیدیا ،ق لیگ کا اظہار حیرت

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن قرار دیدیا ،ق لیگ کا اظہار حیرت
 مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن قرار دیدیا ،ق لیگ کا اظہار حیرت

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) دھرنا ختم کرنے کے عمران خان کے فیصلے پر سیاسی جماعتوں نے اپنے ردعمل کا اظہا ر کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں، سڑکوں پر یو ٹرن کی علامت ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، دھرنے کا فیصلہ اپنی موت آپ مر گیا۔ادھر آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو یو ٹرن خان قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ عمران خان جلدی میں فیصلہ کرتے ہیں، پھر انہیں فیصلہ واپس لینا پڑتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔عمران خان کے فیصلے پر مسلم لیگ ق نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ق لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان سے بھی مشاورت نہیں کی۔

ردعمل

مزید : صفحہ اول