لاک ڈاؤن کی کال واپس لئے جانے کے باوجود پنجاب پولیس کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کا حکم

لاک ڈاؤن کی کال واپس لئے جانے کے باوجود پنجاب پولیس کو اسلام آباد نہ چھوڑنے ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عمران خان کی طرف سے اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لئے جانے کے باوجود پنجاب پولیس اور کانسٹیبلری کے دستوں کو وفاقی دارالحکومت میں ہی موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کی شام کو پنجاب پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ پریڈ گرآنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے ختم ہونے تک اسلام آباد نہ چھوڑیں۔ اس حوالے سے ان کو مختلف مقامات پر تعینات کرنے کا نیا تفصیلی سکیورٹی پلان بدھ کی صبح جاری کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول