ٹی او آرز پانامہ بل کے مطابق ہوئے تو کمیشن کو تسلیم کرینگے ،بلاول

ٹی او آرز پانامہ بل کے مطابق ہوئے تو کمیشن کو تسلیم کرینگے ،بلاول

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ ٹی او آرز پاناما بل کے مطابق ہوئے تب ہی کمیشن کو مانیں گے،اپنے ٹویٹر پیغام میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تمام جمہوری اور سیاسی کارکنوں کو مبارکباد دی اورجمہوریت کی جیت کو پی پی پی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو پی پی پی کے چار مطالبات ماننے ہوں گے۔بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی پر وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول