شہبازشریف کی سپریم کوٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رشید اے رضوی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

شہبازشریف کی سپریم کوٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رشید اے رضوی اور دیگر ...

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر رشید اے رضوی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب قیادت وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی اور وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ نومنتخب قیادت وکلاء کی فلاح اور بار کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید : صفحہ اول