کپتان بنی گالہ سے نکلو،شیخ رشید،اپنی پلاننگ پر چلتا ہوں،عمران

کپتان بنی گالہ سے نکلو،شیخ رشید،اپنی پلاننگ پر چلتا ہوں،عمران

اسلام آباد(اے این این)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ عمران خان سے 28اکتوبر کو لال حویلی نہ پہنچنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی نظریں ان پر ہیں اب وقت آگیا ہے کہ وہ بنی گالہ سے نیچے اتریں جس کے جواب میں عمران خان کے واضح کیا ہے کہ کپتان اپنی حکمت عملی پر چلتا ہے کسی کے کہنے پر نہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کپتان کو مشورہ دیا کہ اب وقت آ گیا ہے وہ بنی گالہ سے نیچے آجائیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا لوگ اب عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں اس لئے کپتان کو بنی گالہ سے باہر آ جانا چاہئیے تاکہ حکومت کیخلاف مزید ٹھوس حکمت عملی سے کام کیا جا سکے ۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 28 اکتوبر کو ہر حال میں لال حویلی آنا چاہیے تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیے کوئی شکوہ نہیں کررہا لیکن عمران خان کو آنا چاہیے تھا، 13 اگست کو بھی یہی ہوا تھا۔ تحریک کے دوران گلے شکوے نہیں کئے جاتے۔ادھر بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ اب عمران خان کو باہر نکل جانا چاہیے تو اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کپتان اپنی حکمت عملی کے تحت چلتا ہے کسی کے کہنے پر نہیں ،میں کسی کے کہنے پر ادھر ادھر نہیں بھاگ سکتا۔میں کسی کے کہے پر عمل نہیں کرتا۔ میری حکمت عملی 2 نومبر کی ہے، 2 تاریخ کو چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈال دیں، سڑکیں کھود دیں میں نکلوں گا چاہے پیدل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

مزید : صفحہ اول