جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بم دھماکہ ،میجر عمران شہید،6اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بم دھماکہ ،میجر عمران شہید،6اہلکار ...
 جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بم دھماکہ ،میجر عمران شہید،6اہلکار زخمی

  

راولپنڈی/وانا(اے این این) جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید جبکہ مزید6اہلکار ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید جبکہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم وانا میں قائم اسلحے کی مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس میں میجر عمران شہید اور ایک افسر سمیت 6 جوان زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ آئی ای ڈی سے ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے۔

مزید : صفحہ اول