طاہرالقادری کی جماعت کا تحریک انصاف کے جشن میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

طاہرالقادری کی جماعت کا تحریک انصاف کے جشن میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے جشن میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے جشن میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،ترجمان کے مطابق یہ تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ اور اپنا پروگرام ہے ہم اس میں شریک نہیں ہوں گے،اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج ہوتا تو ہم ضرور جاتے،جب احتجاج ہی نہیں ہے تو وہاں جا کر کیا کریں گے۔

مزید : صفحہ اول