ظفر اقبال نیویارکر کے نئے کے گانے کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ظفر اقبال نیویارکر کے نئے کے گانے کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
 ظفر اقبال نیویارکر کے نئے کے گانے کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کے نئے گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔پسندیدگی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اس گانے اور اس کی ویڈیو کو اس و قت تک پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میرے سانگ کی ویڈیو کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے ۔اس بات پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔میں اب تک 100سے زائد گیت گا چکا ہوں جن میں سے اکثر نے شائقین موسیقی میں مقبولیت حاصل کی ہے اس گانے سے قبل ’’جاناں میری جاناں‘‘ اور میری قوالی کو سوشل میڈیا پر 90ہزارسے زائد پرستاروں نے پسند کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں بہتر سے بہتر کام کروں میں اپنی اس کوشش میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں ۔

اس کا اندازہ تو میرگیتوں کی پسندیدگی سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔میری قوالی جلد ہی نجی چینلز سے آن ائیر کی جائے گی۔ریڈیو پاکستان سے مسلسل میرے گیت اور قوالی نشر کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر