پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے،میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے،میرا
 پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے،میرا

  

لاہور(فلم رپورٹر)میراکا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔میرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں اگر ہم ان ڈراموں کے ذریعہ پاکستان کا بہترین امیج اجاگر کریں تو اس سے نئی نسل میں خاص طور سے مثبت سوچ پیدا ہوگی۔

مزید : کلچر