اداکارہ ہماء علی نے خاتون سیکرٹری کی خدمات حاصل کر لیں

اداکارہ ہماء علی نے خاتون سیکرٹری کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور(این این آئی ) اسٹیج کی معروف اداکارہ ہماء علی نے بھی خاتون سیکرٹری کی خدمات حاصل کر لیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ہماء علی نے مصروفیات اور دیگر معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے پرائیویٹ خاتون سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں جو ہماء علی کی تمام آنے والی فون کالز اٹینڈ کرنے کے ساتھ ان کی دیگر مصروفیات میں ان کے ہمراہ ہوتی ہیں ۔ دوسری جانب شوبز حلقوں کا کہناہے کہ ہما ء علی نے خود کو بڑی سٹار کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں ۔یادرہے کہ اس سے قبل صرف فلم انڈسٹری میں اداکاروں میں سیکرٹری رکھنے کا رحجان موجود تھا ۔

مزید : کلچر