صبا قمرکی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ کی آخری قسط آن ائیر ہوگئی

صبا قمرکی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ کی آخری قسط آن ائیر ہوگئی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبا قمر کو ڈائریکٹر فاروق رند کی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ کی آخری قسط آن ائیر ہو گئی ہے ۔’’بے شرم‘‘ایک ٹاپ ماڈل کی کہانی تھی جس کا تعلق اگرچہ بہت اچھی فیملی سے تھا لیکن اسے اس مقام تک پہنچنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ملک اور بیرون ملک اس کے نام کا ڈنکا بجنے لگتا ہے۔ سکستھ سگما کی اس سیریل کی کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو،ریحان شیخ اور زاہد احمد سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے۔صبا قمر نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ’’بے شرم‘‘کی کہانی بہت زبردست تھی جبکہ میرا کردار بھی بہت جاندارتھا اور ایساکردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ میں ڈرامہ سیریل’’میں ستارہ‘‘ میں بھی کام کررہی ہوں جو ان دنوں آن ائیر ہے ۔

صبا قمر نے بتایا کہ میں ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی فلم’’لاہور سے آگے‘‘ میں بھی کام کیا ہے ۔یہ فلم مکمل ہوچکی ہے۔ ویسے تو میں اس سے پہلے بھی دو فلموں میں کام کرچکی ہوں لیکن ان میں سے کوئی بھی ریلیز نہیں ہوئی۔

مزید : کلچر