سپریم کورٹ کے عبوری اقدامات سے امید کی کرن پھوٹی،پرویزالٰہی

سپریم کورٹ کے عبوری اقدامات سے امید کی کرن پھوٹی،پرویزالٰہی

اسلام آباد(اے این این )مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کی وجہ سے پارٹی کا مورال بلند ہوا ہے، پانامہ لیکس کے ایشو پر ہم نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے اتفاق کیا کیونکہ یہ کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے، چوروں کا احتساب ہونا اور لوٹی ہوئی دولت واپس آنی چاہئے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پانامہ لیکس سے متعلق پٹیشن پر سپریم کورٹ کے عبوری اقدامات سے امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے، ہم پرعزم ہیں اور پورے اعتماد کے ساتھ یہ توقع رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ یہ ایشو اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، سپریم کورٹ بااختیار جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالے گی اور عوام کو انصاف ملے گا۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر