دنیا ٹی وی کے چیئرمین میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین منتخب

دنیا ٹی وی کے چیئرمین میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین منتخب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا ٹی وی کے چیئرمین میاں عامر محمود کو پی بی اے کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ سال 2016-17ء کے لیے دنیا ٹی وی کے چیئرمین میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ جیو ٹی وی کے میر ابراہیم رحمان کو وائس چیئرمین، ہم ٹی وی نیٹ ورک کے درید قریشی کو سینئر وائس چیئرمین، ڈان نیوز کے شکیل مسعود کو سیکرٹری، کے ٹی این کے محمد اسلم قاضی کو جوائنٹ سیکرٹری اور آج ٹی وی کے ارشد زبیری کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر