کنٹینروں کو نہ چھوڑنے پر مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل رک گئی،تاجر پریشان

کنٹینروں کو نہ چھوڑنے پر مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل رک گئی،تاجر پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز ا تحاد کی جانب سے کنٹینروں کو نہ چھوڑنے پر تمام منڈیوں اور ہول سیل مارکیٹوں میں سامان کی ترسیل روک دینے کے باعث نہ صرف تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ہول سیل مارکیٹوں میں بھی کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں کنٹینرز کی پکڑ دھکر کے بعد گڈز ٹرانسپورٹر اتحاد کی جانب سے ہول سیل منڈیوں میں مال کی ترسیل بند کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری نبیل طارق ،چوہدری مختار اور ارشد اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے اب ٹرانسپورٹر یہ کاروبار ہی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
جر پریشان

مزید :

صفحہ آخر -