پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے سی ایم ایچ ہسپتال میں یاور حیات خان کی عیادت کی

پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے سی ایم ایچ ہسپتال میں یاور حیات خان کی ...

لاہور(این این آئی ) پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے سی ایم ایچ ہسپتال میں پی ٹی وی کے سینئر (ر) پروڈیوسر یاور حیات خان کی عیادت کی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے اپنے استاد اور پی ٹی وی کے سینئر ریٹائرڈ پروڈیوسر یاور حیات کی سی ایم ایچ ہسپتال میں عیاد ت کی اور یاور حیات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ آغا قیصر عباس نے ’’این این آئی ‘‘خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یاور حیات کاشمار میرے استاتذہ میں ہوتا ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں یاور حیات کا کلیدی کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے سینئر پروڈیوسر ہمارے لئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مجھ سمیت دیگر جونےئر پروڈیوسرز نے بھی ان سے رہنمائی اورتربیت حاصل کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میری پی ٹی وی دیکھنے والوں سے اپیل ہے کہ یاور حیات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔

مزید : کلچر