محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے،جیا بٹ

محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے،جیا بٹ
 محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے،جیا بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرجیا بٹ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔جیا بٹ نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں ۔
کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ۔میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -