پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں عدالت عالیہ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں عدالت عالیہ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں عدالت عالیہ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر انسٹرکٹرز عام منیر مغل، جزیلہ اسلم، رائے محمد خان، عمران مجدد ربانی، زیر تربیت جوڈیشل افسران اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن رانا عارف سمیت دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے فضاء میں خوبصورت غبارے بھی چھوڑے۔ شرکاء نے اعادہ کیا کہ فراہمی انصاف میں جوڈیشل اکیڈمی عدالت عالیہ لاہور اور ضلعی عدلیہ کے شانہ بشانہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر